تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
28 جون 2014
وقت اشاعت: 20:17

پی پی ایل کےحصص 219 روپے میں فروخت کی منظوری

جیو نیوز - اسلام آباد .....حکومت نے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے 7 کروڑ حصص 219 روپے کے حساب سے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے 15 ارب 33 کروڑ روپے حاصل ہوں گے ۔ آیندہ مالی سال کے لیے نج کاری کا روڈ میپ بھی جاری کردیا گیا ۔ اسلام آباد میں کابینہ کی نج کاری کمیٹی کے اجلاس میں پی پی ایل کے 7 کروڑ حصص فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ۔ حکومت کو فی شیئر قیمت ابتدائی طور پر مقرر کی گئی قیمت سے بھی 14 روپے زیادہ ملی ۔ چیئرمین نج کاری کمیشن محمد زبیرکا کہنا ہے کہ ’’ ایسا کبھی نہیں ہوا، کہ کیپٹل مارکیٹ میں ٹرانزیکشن، پریمیم پرائس پر ہوجائے۔ ہم نے فلور پرائس 205 روپے رکھی اور ہمیں 14.3 بلین حاصل ہونا تھے لیکن یہ بک ہوئے 219 روپے میں اور ہمیں ون بلین زیادہ ملے اور15.33 بلین میں ٹرانزیکشن ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.