تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
29 جون 2014
وقت اشاعت: 21:38

سالانہ آڈٹ کے باعث ملک بھر میں کچھ یوٹیلٹی اسٹورز بند رہے ، ایم ڈی

جیو نیوز - اسلام آباد..... ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ سالانہ آڈٹ کے باعث ملک بھر میں آج کچھ اسٹورز بند رہے ،کچھ اسٹورز کل بھی بند رہیں گے۔ایک بیان میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ سالانہ آڈٹ کی وجہ سے ملک میں کچھ اسٹورز آج بند رہے، جبکہ کل 30 جون کو بھی افطاری کے اوقات میںکچھ یوٹیلٹی اسٹورز بند رہیں گے، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ رش سے بچنے اور صارفین کی سہولت کےلیے رمضان ریلیف پیکیج ماہ رمضان کی آمد سے ایک ہفتہ قبل ہی شروع کر دیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.