تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 جون 2014
وقت اشاعت: 18:28

رمضان میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے وزارت پانی و بجلی کو 40ارب جاری

جیو نیوز - اسلام آباد........رمضان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میںکمی کےلئے وزارت پانی و بجلی کو 40ارب روپے جاری کر دیئے گئے۔ وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کےمطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رقم سے آئی پی پیز کو بجلی خریداری اور پی ایس او کو تیل کی ادائیگیاں کی جائیں گی تاکہ بجلی کی پیداوار بڑھائی جا سکے اور لوڈ شیڈنگ میں کمی لائی جا سکے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے مجموعی سبسڈی 293ارب روپے کی تھی جس میں سے اب تک 291ارب روپےجاری کیے جا چکے ہیں۔ وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کےمطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رقم سے آئی پی پیز کو بجلی خریداری اور پی ایس او کو تیل کی ادائیگیاں کی جائیں گی تاکہ بجلی کی پیداوار بڑھائی جا سکے اور لوڈ شیڈنگ میںکمی لائی جا سکے۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ رواں مالی سال کے لیے مجموعی سبسڈی 293ارب روپے کی تھی جس میں سے اب تک 291ارب روپےجاری کیے جا چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.