3 جولائی 2014
وقت اشاعت: 15:43
پورے ملک میں سحروافطار کے وقت بجلی نہیں دے سکتے، عابدشیرعلی
جیو نیوز - لاہور.....وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے اعتراف کیا ہے کہ ٹرانسمیشن سسٹم کی خرابی کی وجہ سے بیک وقت ملک بھر میں بجلی فراہم نہیں کی جاسکتی ، سحر و افطار کے اوقات میں اسی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، سسٹم لوڈ نہیں اٹھا سکتا،زیادہ بجلی آئے تو لرز جاتا ہے ،پورے ملک کو ایک ساتھ بجلی کیسے دیں ۔عابد شیر علی نےقائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بجلی کی ترسیل کے نظام میں خامیوں کی نشاندہی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک کو سحراورافطار میں ایک ساتھ بجلی نہیں دےسکتے، ان اوقات میں بھی میں 25 سے 30 فیصد بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، جس کی وجہ ٹرانسمیشن سسٹم کی خرابی ہے، ہمارا ٹرانسمیشن سسٹم اتنی بجلی نہیں اٹھاسکتا،15 ہزار میگاواٹ پر لرزجاتا ہے۔یہ حقائق سامنے آنے کے بعد بجلی پیدا کرنے کےلیے ہنگامی اقدامات کی افادیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے کہ زیادہ بجلی پیدا تو ہوجائےگی مگر اسے گھروں تک پہنچایا کیسے جائے گا۔