تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
4 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:43

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

جیو نیوز - نیویارک .....لیبیا سے تیل کی رسد میں اضافے کی توقعات کے باعث بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میںکمی واقع ہوئی ہے۔ عراق میں جاری خانہ جنگی کے باعث گزشتہ دنوں بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا تھا تاہم لبیا میں حکومت مخالف گروپ سے ایکسپورٹ ٹرمینل کا قبضہ ختم کرانے اور حکومتی رٹ بحال ہونے کے بعد تیل کی سپلائی میں بہتری کی توقع ہے ۔عرب لائٹ خام تیل کی قیمت جو جون میں 115 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی تھی، اب 108 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے ۔ماہرین کے مطابق پاکستان اپنی ضروریات کا 80 فیصد درآمدی خام تیل سے پوار کرتا ہے اور عالمی منڈی میں قیمتوں گھٹ جانے سے خزانے پر سے غیر ملکی ادائیگیوں کا بوجھ بھی کم ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.