6 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:44
پشاور میں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
جیو نیوز - پشاور.....پشاور میں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ روزہ دار پھل خریدنے کے بجائے صرف نرخ پوچھنے پر اکتفا کرنے لگے۔لیچی 200روپے، انگور300 روپے فی کلو فروخت کئے جارہے ہیں۔رمضان المبارک شروع ہوتے ہی پھل روزہ داروں کی قوت خرید سے باہر ہوگئے۔ پشاور کی اوپن مارکیٹ میں آم کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 140 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ کیلے 130 سے 150 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں۔ خوبانی 140، آڑو180، سیب220اور خربوزے 50 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ لیچی 200روپے، انگور300 روپے جبکہ گرما 70 روپے کلو کے حساب سے بیچے جارہے ہیں۔ صارفین نے شکایت کی ہے کہ حکومت کی طرف سے قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کا کوئی نظام نہیں۔ عام آدمی کے لئے پھل خریدنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے۔