7 جولائی 2014
وقت اشاعت: 17:13
پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر جنید یونس کی اچانک طویل رخصت
جیو نیوز - کراچی......پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر جنید یونس کے اچانک طویل رخصت پر چلے جانے کے بعد ڈائریکٹر کارپوریٹ پلاننگ شاہ نواز رحمان کو قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے ۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ منیجنگ ڈائریکٹر کپٹن محمد جنید یونس سات اگست تک رخصت پر ہیں جبکہ ان کی جگہ ڈائریکٹر کارپوریٹ پلاننگ شاہ نواز رحمان آئندہ احکام تک قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ہوں گے ۔ ایک اور نوٹی فکیشن میں جنرل منیجر مارکیٹنگ راشد عزیز کو قائم مقام ڈائریکٹر شعبہ مارکیٹنگ مقر کیا گیا ہے