تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:24

عالمی بینک سندھ کے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے 7کروڑ 64لاکھ ڈالردیگا

جیو نیوز - واشنگٹن .....عالمی بینک نے سندھ کے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے 7کروڑ 64لاکھ ڈالر دینے کی منظوری دے دی ہے۔عالمی بینک کے مطابق اس منصوبے کا مقصد زرعی شعبے کی پیداوار میں اضافہ کرنا کے علاوہ چھوٹے کاشتکاروں کے اناج کی بڑی مارکیٹوں تک رسائی آسان بنانا ہے۔اس منصوبے سے تقریباً1لاکھ 12ہزار کاشتکاروں کو فائدہ حاصل ہوگا۔فنڈ کے ذریعے ایسے پروجیکٹ قائم کیے جائیں گے جن سے کاشت کاروں کو لائیو اسٹاک اور اجناس کے حوالے سے آگاہی اور تکنیکی معاونت فراہم کی جاسکے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی سے ملکی زرعی شعبے میں بہتری کے ساتھ غربت میں بھی کمی واقع ہوگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.