9 جولائی 2014
وقت اشاعت: 16:54
کسانوں کو ڈی اے پی کھاد پر 12ارب کی سبسڈی کا اعلان
جیو نیوز - اسلام آباد......وفاقی سیکرٹری قومی غذائی تحفظ سیرت اصغر کاکہناہے کہ رواں مالی سال کسانوں کو ڈی اے پی کھاد پر 12ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی ۔ اسلام آباد میں قو می اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قومی غذائی تحفظ کو بریفننگ میں وفاقی سیکرٹری قومی غذائی تحفظ نےبتایاکہ فاٹاسمیت ملک بھرمیں زیتون کی کاشت کو فروغ دیاجائےگا، گلگت میں پیدا ہونے والے پھلوںکی ہوائی ٹرانسپورٹیشن پر فریٹ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔