تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
16 جولائی 2014
وقت اشاعت: 11:42

کوئٹہ: رمضان کےدوران سبزیوں کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ

جیو نیوز - کوئٹہ .....کوئٹہ میں روزے دار سبزی کھانے سے بھی محروم ہو گئے ہیں،رمضان المبارک کے آغاز پر بڑھنے والی سبزیوں کی قیمتیں کم تو کیا ہوتیں ، ان میں15سے 25 فیصد تک مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ماہ مقدس میں کوئٹہ میں منافع خوروں نے گراں فروشی کے تمام رکارڈ توڑ ڈالے ہیں،اگر کہا جائے کہ غریب عوام کے لیے اب دال سبزی پر بھی گزارا کرنا مشکل ہوگیا ہے تو کچھ غلط نہ ہوگا،اس کا اندازہ سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے لگایاجاسکتا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مٹر کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 40روپے کلو والاکھیرا بھی 70روپے کا ہوگیاہے، ٹماٹر اور پیازبھی 40سے50روپے فی کلو میں دستیاب ہے،اسی طرح ہری مرچ کی قیمت 100فیصد اضافے سے 250روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔لہسن اور ادرک بالترتیب 200 اور 360روپے کلو میں دستیاب ہے۔سبزیوں کی ان آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں نے عام آدمی کو معاشی طور پر ہلا کر رکھ دیا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں اعتدال کا نہ ہونا حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مارکیٹ ذرائع نے عید الفطر پر سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کاخدشہ ظاہر کیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.