17 جولائی 2014
وقت اشاعت: 11:54
کراچی اسٹاک ،تاریخ میں پہلی بار 30 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
جیو نیوز - کراچی.....کراچی اسٹاک مارکیٹ میںڈھائی سو سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 30 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سیشن کے آغاز پر ہی سرمایاکار سرگرم نظر آئے اور انڈیکس دوران ٹریڈنگ 30 ہزار 33 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق موڈیز کی جانب سے معاشی آوٹ لک میں بہتری کے علاوہ یکم جولائی سے اب تک 3 کروڑ ڈالر سے زائد غیر ملکی سرمایاکاری نے انڈیکس کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔ انویسٹرز آج بینکاری اور سیمنٹ کے شعبے میں دلچسپی لیتے نظر آئے۔