تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
16 جولائی 2014
وقت اشاعت: 18:20

موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ منفی سے مستحکم کر دی

جیو نیوز - کراچی...... پاکستانی معیشت کے حوالے سے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے ، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ منفی سے بہتر کرکے مستحکم کر دی ہے۔ ان بینکوں میں حبیب بینک، ایم سی بی، الائیڈ بینک، یو بی ایل اور نیشنل بینک آف پاکستان شامل ہیں۔موڈیز انوسٹرز سروسز نے پاکستان کے 5 بڑے بینکوں کی ریٹنگ 5 سال بعد منفی سے مستحکم کی ہے۔ اس سے پہلے عالمی ادارے نےحکومت پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی منفی سے مستحکم کردی تھی۔ موڈیز کے مطابق حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کے عمل سے بینکاری نظام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملک کے ان پانچ بینکوں نے بڑے پیمانے پر حکومتی ٹی بلز اور بانڈز میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے لہذا حکومتی ریٹنگ میں بہتری سے بینکوں کی ریٹنگ پر بھی مثبت اثر پڑا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.