16 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:32
لاہورمیں یوٹیلٹی اسٹورزپرآٹے اورگھی کی سپلائی تیسرے دن بھی بند
جیو نیوز - لاہور.....لاہور میں تیسرے روز بھی یوٹیلیٹی اسٹورز کو آٹے اور گھی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی۔ ملزمالکان نے سپلائی کو قیمت بڑھانے سے مشروط کر دیا ہے۔لاہور کے یوٹیلٹی اسٹورز سے آٹا اور گھی بدستور غائب ہے،جس سے صارفین پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت رمضان المبارک میں سستی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنائے۔دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلار اور گھی ملز مالکان کہتے ہیں کہ نئی قیمتوں پر ہی آٹے اور گھی کی سپلائی شروع ہوگی۔