16 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:2
وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام 6 اگست کودبئی میں ملاقات کرینگے
جیو نیوز - اسلام آباد.....معیشت کے جائزے کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف حکام آئندہ ماہ 6 اگست کو دبئی میں ملاقات کر رہے ہیں ۔ ملاقات میں عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے اپریل تا جون 2014 ملکی معاشی اہداف ،اسٹیٹ بینک کی کارکردگی اور نجکاری کے عمل میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق اس دوران آئی ایم ایف کی جانب سے تجویز کردہ ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے معاملات زیر غور آنے کا امکان ہے۔کامیاب معاشی جائزے کے بعد پاکستان کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے تقریباً55 کروڑ ڈالر قرض کی پانچویں قسط منظور ہونے کی توقع ہے۔