تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
17 جولائی 2014
وقت اشاعت: 18:54

کراچی اسٹاک میں تاریخ رقم، انڈیکس30ہزار کی حد عبور کرگیا

جیو نیوز - کراچی......پاکستانی معیشت کے لیے ایک اور مثبت اشاریہ، کراچی اسٹاک ایکس چینج کا100 انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ تیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا، ٹریڈنگ کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان پورے دن جاری رہا ۔اور ٹریڈنگ کے اختتام پر100 انڈیکس 30 ہزار 177 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔انویسٹرز کے مطابق شیئرز کی خریداری زور پکڑنے سے صرف ایک روز کے دوران حصص کی قدر میں 77ارب روپے کا اضافہ ہوا۔تجزیہ کاروں کے مطابق موڈیز کی جانب سے معاشی آوٹ لک میں بہتری کے علاوہ یکم جولائی سے اب تک 3 کروڑ ڈالر سے زائد غیر ملکی سرمایاکاری نے انڈیکس کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.