19 جولائی 2014
وقت اشاعت: 18:34
پشاور میں عید کی خریداری عروج پر،دکانداروں نے سیل لگادی
جیو نیوز - پشاور......پشاور میں ان دنوں عید کی شاپنگ عروج پر ہے۔ ہر خریدار مہنگائی کا رونا رورہا ہے۔ تاہم پشاور میں کئی مقامات پر خریداروں کو متوجہ کرنے کےلئے دکانداروں نے سیل لگانے کے اعلانات کررکھے ہیں۔ منافع کم لیکن مال زیادہ بکتا ہے۔عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی پشاور کے بازاروں میں عید شاپنگ عروج پر ہے۔ ہر کسی کی خواہش ہے کہ پسندیدہ کپڑے اور جوتے خریدے۔ مہنگائی یہاں بھی آڑے آئی، لیکن پشاور کے دکانداروں نے اس کا بھی حل نکال لیا اور مختلف بازاروں اور شاپنگ سنٹرز میں ریڈی میڈگارمنٹس کی سیل لگادی۔ خریدار سیل والے کپڑوں کوعموما آوٹ آف فیشن قرار دیتے ہیں۔ لیکن درمیانے طبقے کی بڑی تعداد اسے مہنگائی کے دور میں غنیمت قرار دیتی ہے۔ یہاں بچوں کے کپڑے تین سو سے ایک ہزار روپے تک باآسانی مل جاتے ہیں۔ سیل کا ایک فائدہ یہ ہے کہ خریداروں کو ضرورت کی ملبوسات مناسب داموں مل جاتے ہیں اور دکانداروں کا آوٹ آف فیشن اسٹاک بک جاتا ہے۔ریڈی میڈ گارمنٹس کے ساتھ ساتھ لیڈیز شوز اور جیولری پر بھی سیل لگائی گئی ہے۔ تاکہ عید سے پہلے ذیادہ سے ذِیادہ دکانداری ہوسکے۔