22 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:44
ناقص سلنڈز کیخلاف مہم میںتعاون کرینگے، سی این جی ایسوسی ایشن
جیو نیوز - اسلام آباد.....چیئر مین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت غیر میعاری و ناقص سلنڈر کے استعمال کے خلاف فوری ملک غیر مہم شروع کرے ،سی این جی ایسوسی ایشن اس اقدام میں حکام کو بھر پور تعاون فراہم کرے گی ۔چیئر مین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں جانوں کے ضیاع سےبچائو کیلئےپبلک و پرائیویٹ گاڑیوں میں غیر معیاری اور ناقص سی این جی کٹس اور سلنڈر زکے استعمال کے خلاف فوری ملک گیر مہم شروع کرے۔ انکا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنر مالکان بھی اس بات کو یقینی بنائیں کہ ویلڈڈ اور غیر معیاری سلنڈر والی گاڑیوں میں گیس نہ بھری جائے ۔