تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
23 جولائی 2014
وقت اشاعت: 15:15

امارات اور اتحاد ایئرلائنز کاپشاور کیلیے پروازوں کی بحالی کا اعلان

جیو نیوز - پشاور .....امارات اور اتحاد انٹرنیشنل ایئرلائنز نے پشاور کے لیےفلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ حکام نے جیونیوز کوبتایاہے کہ امارات اوراتحاد انٹرنیشنل ایئرلائنزنے پشاورکےلیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ امارات ائر لائن کی پہلی پرواز کل صبح 7بجے پشاور پہنچے گی جبکہ اتحاد انٹرنیشنل ایئرلائن بھی یکم اگست سے پشاور کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کردے گی۔امارات اور اتحاد ائرلائنزنے 24جون کو پشاورمیں پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کے بعد فلائٹ آپریشن معطل کر دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.