23 جولائی 2014
وقت اشاعت: 18:45
حکومت رواں مالی سال ایک ارب ڈالر کے اسلامی بانڈ جاری کریگی
جیو نیوز - اسلام آباد.....حکومت پاکستان رواں مالی سال کے دوران 1ارب ڈالر مالیت کے اسلامی بانڈز کے اجراء کا ارادہ رکھتی ہے ۔وزارت خزانہ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ حکومت رواں سال ستمبر تک 1ارب ڈالر مالیت کے اسلامی بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لئے آئندہ دو ہفتوں کے دوران منتظمین کے انتخاب کا حتمی فیصلہ کر لیا جائےگا ۔بانڈز کے اجرا کے سلسلے میں 4 مختلف بینکوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔اس سے قبل گزشتہ مالی سال پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں 2ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کئے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان بانڈز کے اجراء سے ملکی زر مبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا ۔