26 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:55
ایک سال کے دوران آلو 132 فیصد مہنگے ہوگئے
جیو نیوز - اسلام آباد.....گزشتہ ہفتےریکارڈ کی جانے والی اشیا کی قیمتوں کے مطابق ایک سال کے دوران آلو 132 فیصد اورکیلے 26 فیصد مہنگے ہوئے ۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق 24 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے 7 اعشایہ 52 فیصد رہی ۔ایک سال میں مرغی اور انڈے بھی 20 فیصد مہنگے ہوگئے۔اس کے علاوہ دالوں میں مسور کی دال کے نرخ 17 فیصد اور مونگ 27 فیصد مہنگی ہوئی ۔عوام کا کہنا ہے کہ بے لگام مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے حکومت پرائس کنٹرول کے نظام کو موثر کرنے کے ساتھ منافع خوری کی بھی روک تھام کرے ۔