28 جولائی 2014
وقت اشاعت: 16:25
برطانیہ نے پی آئی اے سے آنے والے کارگو پرپابندی عائد کردی
جیو نیوز - کراچی........برطانیہ نے پی آئی اے کے ذریعے آنے والے کارگو پرپابندی عائد کردی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پابندی سیکیورٹی وجوہات کی بناپرعائد کی گئی ہےجس کا اطلاق یورپی یونین کے دیگرممالک اورامریکا پربھی ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانوی پابندی کے باعث پی آئی اے کا کارگو اب امریکا بھی نہیں جاسکے گا، پی آئی اے کی پروازیں یورپی ممالک میں رک کرامریکا کے لیے جاتی ہیں، برطانوی حکام سے پابندی ہٹانے کے لیے بات چیت جاری ہے۔