31 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:6
200 ارب ڈالرکی واپسی ،سوئز حکومت سے مذاکرات کریں گے،وزیر خزانہ
جیو نیوز - اسلام آباد...... وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ سے 200 ارب ڈالرواپس لانے کے لیےاگست میں سوئزحکومت سے مذاکرات کریں گے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مذاکرات کے کئی دور ہونگے، 3 سے 4 سال کا عرصے بھی لگ سکتا ہے ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ نے جب اقتدار سنبھالا تومعاشی صورت حال تشویشناک تھی، عالمی معاشی اداروں نے پاکستان کو 2014 میں دیوالیہ ہونے کا عندیہ دیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کم وقت میں ملکی معیشت کو مستحکم کرکے دنیا کو تسلیم کروایا کہ ہماری معیشت مستحکم ہے۔