28 جولائی 2014
وقت اشاعت: 22:25
پنجاب بھر میںمسلسل پانچ روز سی این جی فراہم کرنے کا اعلان
جیو نیوز - لاہور......لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کھل گئے،جو ہفتے کی صبح 6 بجے تک صارفین کو گیس فراہم کرتے رہیں گے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کی سہولت کے لئے مسلسل پانچ روز سی این جی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔اس پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے، عید کے دنوں کے بعد بھی ہفتے کی صبح چھ بجے تک تمام اسٹیشنز سے گیس ملتی رہے گی۔ شہریوں نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عام دنوں میں بھی سی این جی کی فراہمی کے وقت میں اضافہ کرے۔