4 اگست 2014
وقت اشاعت: 15:46
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 850 سے زائد پوائنٹس کی مندی
جیو نیوز - کراچی.....سیا سی خلفشار کے باعث کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 850سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔عیدالفطر کی تعطیلاٹ کے بعد آج پہلے کاروباری روز سرمایاکاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 29 ہزار 551 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی میدان میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایاکار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور ستمبر 2011 کے بعد یہ اسٹاک مارکیٹ انڈیکس کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔گزشتہ 9 ٹریڈنگ سیشن کے دوران انڈیکس میں 630 پوائنٹس کا اضافہ رکارڈ کیا گیا تھا اور بیرونی انویسٹرز کی جانب سے اس عرصے میں 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایاکاری کی گئی۔