تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
6 اگست 2014
وقت اشاعت: 13:27

15 ارب ڈالرزرمبادلہ کا ہدف حاصل کرلیں گے،وزیر خزانہ

جیو نیوز - اسلام آباد.....وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر سے قبل ہی 15 ارب ڈالر زرمبادلہ کا ہدف حاصل کرلیں گے ۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں گراوٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی ہلچل کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا آمدن واخراجات کے فرق کو کم کرنے کے حکومتی اقدامات سے سے بجٹ خسارے میں ایک سال میں ڈھائی فیصد کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ درآمدی بل میں کمی اور ایکسپورٹس میں اضافہ دیکھا گیا۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ بہتر حکمت عملی سے نجی شعبے کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے اور مجموعی قومی پیداوار بڑھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.