10 اگست 2014
وقت اشاعت: 13:13
لاہورمیں پٹرول پمپس تیسرے روزبھی کھل نہ سکے
جیو نیوز - لاہور......وزیرقانون پنجاب رانامشہود کے اعلان کے باوجود لاہورمیں پٹرول پمپس تیسرے روزبھی کھل نہیں سکے۔پٹرول پمپس قناتیں لگاکربند کر دیئےگئےہیں اورصارفین مارے مارے پھررہے ہیں۔دوسری جانب ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈعثمان کادعویٰ ہے کہ شہر میں رات سے اب تک50 لاکھ لیٹر پٹرول پہنچ چکا ہے۔منہاج القرآن کےکارکنوں کی طرف سے متوقع احتجاج کے پیش نظر لاہورمیں پٹرول پمپس جمعےکی شام ہی بند کردیئےگئےتھے،آج تیسرے روز بھی صورتحال جوں کی توں ہےاور صارفین شدید مشکلات کاشکار ہیں، ان کاکہناہےکہ بعض علاقوں میں پٹرول ایک سوپچاس روپے فی لٹرمیں فروخت کیاجارہاہے۔حکومت کوچاہئے کہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرے۔دوسری جانب ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈعثمان کادعویٰ ہےکہ شہر میں پٹرول کی سپلائی جاری ہے۔ رات سےاب تک 50لاکھ لیٹر پٹرول پہنچ چکا ہےحالانکہ شہر میں اٹھارہ سے بیس لاکھ لٹر پٹرول روزانہ استعمال ہوتا ہے۔