12 اگست 2014
وقت اشاعت: 10:18
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی
جیو نیوز - کراچی .....کراچی اسٹارک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران کےا یس ای 100انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں انڈیکس 27 ہزار 564 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی محاذ آرائی ،عدم استحکام اور حکومت کے جانے کی اطلاعات نے گذشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کو کریش کردیا تھا ،سرمایہ کار بے یقینی کے باعث شیئرز کی جلد از جلدفروخت کرتے نظر آئے، جس کی وجہ سے کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی سب سے بڑی مندی کی لپیٹ میں آگئی اورکے ایس ای100 انڈیکس1300پوائنٹس کم ہو کر 2800کی کم ترین سطح پربند ہوا تھا۔