تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 اگست 2014
وقت اشاعت: 11:51

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،ٹریڈنگ کے دوران300پوائنٹس کا اضافہ

جیو نیوز - کراچی .....حکومت کی خواہش پر مالیاتی ادارے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں ۔100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔آج بھی مالیاتی اداروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری دیکھی جارہی ہے جس کی وجہ سے 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 28 ہزار 600 پوائنٹس سے بھی تجاوز کر گیا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی رسہ کشی کے باعث رواں ہفتے کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں اسٹاک مارکیٹ میں 1300 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی تھی جو تاریخ کی بدترین مندی تھی، تاہم منگل کو حکومت کی ہدایت پر مالیاتی اداروں کی جانب سے حصص کی خریداری دیکھنے میں آئی جس نے نیچے جاتے ہوئے انڈیکس کو مثبت راہ دکھادی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.