12 اگست 2014
وقت اشاعت: 13:38
اسٹاک مارکیٹ کو سہارا دینے کے لئے مالیاتی ادارے سر گرم
جیو نیوز - کراچی .....کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جاری شدید مندی کے تسلسل کو توڑ نے کیلئے حکومت نے مالیاتی اداروں کو حصص کی خریداری کیلئے میدان میں اتار دیا،سیاسی محاذ آرائی کے سبب حصص بازار گزشتہ ہفتے سے جاری شدید مندی کے باعث 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گنوا بیٹھا، آج بھی سیشن کے آغاز میں 5 سو پوائنٹس سے زائد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی،حکومت نے مزید بدترین مندی ہونے کے خدشات سے بچنے کیلئے حکومتی اداروں کو بازار میں شئیرز کی خریداری کیلئے اتار دیااور حکومتی مالیاتی اداروں نے تقریباً2 ارب 25 کروڑ روپے کے مالیت کے حصص خریدے ،جس سے انڈیکس مثبت زون میں داخل ہوگیا اورساڑھے تین سو زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا،حصص کی خریداری میں حکومتی ادارے نیشنل بینک آف پاکستان ،اسٹیٹ لائف اور این آئی ٹی شامل ہیں،اس کے علاوہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی 1 ارب روپے تک خریداری کی گئی۔