12 اگست 2014
وقت اشاعت: 13:28
اسٹاک مارکیٹ میں مندی تیزی میں بدل گئی
جیو نیوز - کراچی.....کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز تو شدید مندی سے ہوا تاہم شیئرز کی پرکشش قیمتوں کو دیکھ کر خریدار بیچنے والوں پر حاوی ہوگئے۔انڈیکس کا زوال عروج میں بدل گیا ۔آج بھی جب بازار کھلا تو شیئرز بیچنے والے انویسٹرز کا پلڑا بھاری رہا اور مارکیٹ میں 555 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی لیکن بعد میں انڈیکس نے رخ بدلا اور250 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ یہ 28 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ٹریڈنگ سیشنزمیں تقریباً 2500 پوائنٹس کے قریب گراوٹ سے شیئرز کی قیمتیں کم ہونے کے بعد یہ سرمایاکاروں کے لیے اس حد تک پرکشش بن گئے کہ انویسٹرز نے سیاسی بے یقینی کے باعث ہونے والے خدشات کے باوجود آج انہیں خریدنا شروع کردیا۔سرمایاکار سیمنٹ سمیت کچھ تیل و گیس کی کمپنیوں کے شیئرز میں دلچسپی لیتے نظر آئے۔