تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
18 اگست 2014
وقت اشاعت: 11:24

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،200پوائنٹس کا اضافہ

جیو نیوز - کراچی .....سول نافرمانی شروع کرنے کے اعلانات کو اسٹاک مارکیٹ کے سرمایاکاروں نے نظر انداز کردیا۔ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں200 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کے اعلانات کے بعد آج جب شیئر بازار کھلا تو انڈیکس میں گراوٹ دیکھی گئی تاہم انویسٹرز کے خدشات کم ہونے کےساتھ انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کی بہتری دیکھی گئی اور یہ 29 ہزار کا لیول عبور کرگیا ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ اسٹاک مارکیٹ میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہ محاز آرائی ترک کرکے مفاہمت کی راہ اپناتے ہوئے موجودہ مسائل کا حل تلاش کریں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.