تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
21 اگست 2014
وقت اشاعت: 11:17

کراچی اسٹاک مارکیٹ: انڈیکس میں50 4 سے زائدپوائنٹس کا اضافہ

جیو نیوز - کراچی .....پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مذکرات کیلئے تیار ہونا ،کراچی اسٹاک مارکیٹ کیلئے مثبت ثابت ہوا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سیشن کا آغاز آج مثبت انداز سے ہوا اور 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران ساڑھے چار سو پوائنٹس سے زائد کے اضافے کے بعد انڈیکس 29 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی اور پی اے ٹی دونوں جماعتوں نے حکومت سے بات چیت پر رضامندی اور مذاکرات کا دور شروع کردیا،جس نے گزشتہ کئی روز سے حصص بازار میں موجود سرمایہ کارو ں کی بے چینی کو ختم کرتے ہوئےاعتماد بحال کیااور انویسٹرز کو حصص کی خریداری میں لگا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.