تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 اگست 2014
وقت اشاعت: 11:3

انٹر بینک میں ڈالر102 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

جیو نیوز - کراچی .....سیاسی میدان میں کھینچاتانی سے روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ جاری ہے۔ انٹر بینک میں گزشتہ 6 ماہ بعد ڈالر102 روپے کی سطح سے بھی تجاوز کرگیا۔بینکنگ ذرائع کے مطابق ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کے اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 102 روپے 10 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔اقتصادی ماہرین کے مطابق گزشتہ کئی روز سے جاری ملک میں سیاسی بے یقینی سے ڈالر جو انٹر بینک میں 98 روپے 82 پیسے تھا آج یہ3 روپے 28 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 102 روپے 10 پیسے کے لیول پر دیکھائی دے رہا ہے۔اقتصادی تجزیہ کار یہ بھی کہتے ہے کہ پاکستان میں جہاں مشینری سے لیکر اشیاء خرونوش درآمد کی جاتی ہیں، روپے کا کمزور ہونا،مہنگائی میں مزید اضافہ کرسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.