26 اگست 2014
وقت اشاعت: 10:46
انٹر بینک میں ڈالر 103 روپے سے نیچے آگیا
جیو نیوز - کراچی .....اسٹیٹ بینک کی مداخلت سے روپے کی قدر کو سہارا مل رہا ہے،انٹر بینک میں ڈالر 103 روپے سے نیچے آگیا۔بینکنگ ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 95پیسے کمی کے بعد یہ 102 روپے 25پیسے کی سطح پر دیکھا گیا۔بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سیاسی بحران کے سبب ڈالر روپے کے مقابلے ڈیڑھ روپے تک مہنگا ہونے کے بعد 103 کی سطح بھی عبور کر گیا تھا،جس پر مرکزی بینک نے کمرشل بینکوں کے حکام کو فوری طلب کیا اور تاکید کی کہ ٹریڈنگ میں احتیاط سے کام لے اور سٹے بازی کا حصہ نہ بنے تا کہ ڈالر کی قدر میں مصنوعی اضافے سے بچا جائے۔ماہرین کا کہناہے کہ گزشتہ روز ہونے والے اس اجلاس کے نتائج آج واضح ہورہے ہیںاور روپیہ مستحکم ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔