25 اگست 2014
وقت اشاعت: 20:16
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دو گروپس کا ملکر الیکشن کا اعلان
جیو نیوز - لاہور...... چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چار گروپس میں سے دو گروپس نے مل کر الیکشن کرنے کا اعلان کیا۔ آزاد گروپ اور پروگریسیو گروپ نے یہ اعلان لاہور پریس کلب میں ہونے والی ایک کانفرنس میں کیا۔ کانفرنس میں آزاد گروپ کی نمائندگی سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر حسن وارث اور چیرمین راجہ احسن اختر نے کی، جبکہ پروگریسیو گروپ کی نمائندگی ایوب بٹ اور کامران بٹ نے کی۔ انکا کہنا تھا کہ چیمبر پر قابض مافیا عام تاجروں کے حقوق غصب کر رہا ہے،تاجر برادری کے ساتھ دھاندلی اور دھونس نہیں چلنے دیں گے۔ آزاد پروگر یسیو گروپ نے مضبوطی کا اظہار کرتے ہوئےآج ہی سے اپنی مہم چلانے کا اعلان کیا۔