تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
3 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:40

کراچی اسٹاک میں تیزی،250 سے پوائنٹس کا اضافہ

جیو نیوز - کراچی .....گزشتہ روزپارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں سیاسی جماعتوںکا ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے متحد ہوناکراچی حصص بازار کیلئے خوش آئند ثابت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں ڈھائی سو سے زائد پوائنٹس کی تیزی رکارڈ کی گئی۔ کراچی حصص بازار میں گزشتہ روز سے آج بھی تیزی کا تسلسل جاری ہےاور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس256 پوائنٹس کے اضافے کے بعد یہ 29 ہزار 516 پوائنٹس کی سطح پر آگیا،جس سے حصص کی مالیت میں تقریباً 50 ارب روپے تک کا اضافہ ہوا۔اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملک میں جمہوریت کا تسلسل برقرار رکھنے کے عزم نے حصص بازار میں موجود سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کردیااور سرمایہ کار جو کئی روز سے سیاسی بحران کے سبب مارکیٹ سے دور تھے انہوں نے ایک بار پھرشیئرز بازار کی جانب رخ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.