تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
5 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 14:0

جولائی تا اگست ملکی برآمدات میں 7.62فیصد کمی ہوئی :کسٹم حکام

جیو نیوز - کراچی .....ملکی سیاسی بحران کے باعث گزشتہ دنوں برآمدی اشیاء کی اندرون اور بیرون ملک ترسیل شدید متاثر رہی، رواں مالی سال اب تک ملکی برآمدات میں7اعشایہ 62 فیصد کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ملک میں جاری دھرنوں اور احتجاجوں سے ملکی حالات میں تو کوئی سدھار نہ آ سکا تاہم ملکی معیشت پراسکے خاصے منفی اثرات دیکھے گئے۔کسٹم حکام کے مطابق رواں مالی سال پہلے دو ماہ جولائی تا اگست ملکی برآمدات کا حجم306ارب روپے رہاجبکہ گزشتہ مالی سال اس مدت کے دوران کی گئی بر آمدات کی مالیت 332 ارب روپے سے زائد تھی ۔سیاسی ہلچل کے سبب برآمدی آر ڈرز کی تاخیر سے بھی ملکی معیشت کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی حالات میں جلد بہتری نہ ہوئی تو آئندہ دنوں کے دوران ملکی برآمدات میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.