تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 12:15

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 200پوائنٹس کا اضافہ

جیو نیوز - کراچی......حکومت کی جانب سے سیاسی مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کے اقدامات نے کراچی اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ میں نئی جان ڈال دی اور ٹریڈ نگ کے دوران انڈیکس ڈھائی سو سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی حصص بازار میں ہفتے کے دوسرے روز بھی انڈیکس مثبت زون میں ہی دیکھا جارہا ہےاور سیشن کے دوران انڈیکس میں 253پوائنٹس کے اضافے کے بعد 29 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح تجاوز کرگیا۔اسٹاک بروکرز کے مطابق سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے حکومتی کاویشیں رنگ لاتی نظر آرہی ہےجس کے سبب حصص بازار میں موجود ملکی اور غیر ملکی انویسٹرز شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیںجبکہ سیاسی بگڑتی صورتحال کے سبب اسٹاک ایکسچینج نے جو 13 سو سے زائد گنوا بیٹھا تھا۔ گزشتہ دن کے سیشن تک انڈیکس 15 سو پوائنٹس سے زائد حاصل کرچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.