10 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 13:0
بجلی کی ترسیلی کمپنیاں نقصانات میں کمی کریں ، وزیر خزانہ
جیو نیوز - اسلام آباد........وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈسٹری بیوشن کمپنیز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ بجلی کے ترسیلی نقصانات کو نیپرا کی مقرر کردہ حد سے نیچے لایا جائے۔اسلام آباد میں سیکریٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی نے بلنگ ریکوری کے حوالے سے وزیر خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چند ہفتوں میں توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے 294 ارب روپے سے کم ہوکر 234 ارب روپے تک محدود ہوگئے ہیں جن میں مزید کمی کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر خاص مصدق ملک کا کہنا تھا کہ لیسکو کے ترسیلی نقصانات کم کرنے سے ابتدائی طور پر ماہانہ 18کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔