10 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 18:50
دو بحری جہاز پاکستان اسٹیل ملز کیلئے خام مال لیکر کراچی پہنچ گئے
جیو نیوز - کراچی......حکو متی امدادی رقم سے پاکستان اسٹیل ملز میں خام مال کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے،ملز کی جیٹی پر آج ایک لاکھ دس ہزار ٹن کوئلہ لیکر دو بحری جہاز کراچی پہنچ گئے ہیں،پاکستان اسٹیل ملز کے ذرائع کے مطابق اسٹریلیاں سے دو 55 ،55 ہزار میٹرک ٹن کوئلے سے لدے دو جہاز ملز کی جیٹی پر لنگر انداز ہوگئے ہیں،جن کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے ہے،ذرائع کے مطابق اب ملز کے پاس کوئلے کا ذخیرہ تقریباً 1 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن ہوگیا ہے،حکومت کی طرف سے جاری کردہ امدادی رقم سے انتظامیہ ادارے کی پیداواری عمل بڑھانے کیلئے کاوشیں جاری رکھی ہوئی ہے،جس کے سبب ادارہ پیداواری عمل سات فیصد سے بڑھاکر 25 فیصد پر لے آیا ہے،اس کے علاوہ حکومت ساڑھے اٹھارہ ارب روپے کے امدادی پیکیج میں سے ادارے کو گیارہ ارب 70 کروڑ روپے جاری چکا ہے،جبکہ انتظامیہ حکومت سے مختلف پلانٹس کی مرمت کیلئے 7 سے 8 ارب روپے مزید مانگنے کی درخواست کررہا ہے۔