تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 3:50

کراچی میں سپر ہائی وے پر مویشی منڈی سج گئی

جیو نیوز - کراچی.....کراچی سپر ہائی وے پر مویشی منڈی سج گئی ہے ، ملک بھر سے جانوروں سے لدے ٹرک منڈی میں اتر رہے ہیں۔ کراچی سپر ہائی وے پر ایک نیا شہر آباد ہونا شروع ہوگیا ہے ، اس سال بھی یہاں مویشی منڈی لگائی گئی ہے ، 650ایکڑ رقبے پر محیط مویشی منڈی میں 4 وی آئی پی پنڈال سمیت 21 بلاکس بنائے گئے ہیں ۔ ملک بھر سے بیو پاری اپنے جانوں کو بیچنے کے غرض سے یہاں لارہے ہیں لیکن انتظامات کے حوالے سے انہیں شکایات ہیں ۔ مویشی منڈی میں روایتی رونق بحال ہونے میں کچھ دن درکار ہیں لیکن منڈی انتظامیہ سے جب انتظامات کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہی رٹا رٹایا جواب ملاکہ سب ٹھیک ہے۔انتظامیہ کے مطابق بیوپاریوں اور خریداروں کے تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے مویشی منڈی میں سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی کراچی سپر ہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگائی گئی ہے، لیکن یہاں پر موجود بیو پاریوں کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی اور کچھ بد انتظامیوں کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ انتظامیہ ہے کہ سب اچھا ہونے کا گن گائے نہیں تھک رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.