تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
15 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 10:5

کرنسی نوٹوں پر لکھنا غیر قانونی ہے، وفاقی وزیر خزانہ

جیو نیوز - اسلام آباد........وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کرنسی نوٹوں پر لکھنا غیر قانونی ہے۔سیاسی نعرے لکھنے سے کرنسی نوٹ ناقابل قبول ہو گا۔طاہر القادری کے کرنسی نوٹ پر "گو نواز گو" کے سیاسی نعرے لکھنے کی تحریک شروع پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ طاہر القادری کرنسی نوٹوں پر سیاسی نعرے لکھنے کی تلقین کرکے پاکستانی قوم کو گمراہ نہ کریں۔ ایسا کرنسی نوٹ نہ تو لین دین کے لیے قابل قبول ہوگا۔ نہ ہی بینک اسے قبول کریں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عوام ایسے نعروں پر توجہ نہ دیں جو محنت سے کمائی گئی رقم کو ضائع کرانے پر تلے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.