تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 13:12

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر

جیو نیوز - اسلام آباد......انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے ایف بی آر نے پاکستان بھر میںگوشوارے وصول کرنے کے دو سو سے زیادہ عارضی دفاتر قائم کئے ہیں۔ یہ بات ایف بی آر کے ترجمان ، سینئر ممبران لینڈ ریونیو (پالیسی) شاہد حسین اسد نے روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی حنیف خالد سے خصوصی گفتگو میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ کیاسک کراچی لاہور میں بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس چاروں صوبائی اسمبلیوں، وفاقی سیکرٹریٹ چاروں صوبوں کے سیکرٹریٹ، ایف پی سی سی آئی اور ملک کے تمام بڑے بڑے ایوانہائے تجارت و صنعت کی عمارات بڑے بڑے سرکاری دفاتر بڑی بڑی کمپنیوں، شاپنگ مال،بڑی مارکیٹوں میں جہاں ٹیکس گزاروں کی تعداد زیادہ ہے وہاں ٹیکس کیاسک کھولے جارہے ہیں۔ ان کیاسک پر ایف بی آر کے افسر اور اسٹاف ٹیکس گوشوارے نہ صرف وصول کریں گے بلکہ ٹیکس گزاروں کی آمدنی کے گوشوارے اور ویلتھ اسسٹیمنٹ پرُ کرنے میں رہنمائی کریں گے اور الیکٹرانک فائلنگ بھی کرائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سہولت تمام ٹیکس گزاروں کیلئے ایف بی آر نے مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیکس گزار ایف بی آر کی اس سہولت سے استفادہ کریں گے۔ یہ بات ایف بی آر کے ترجمان نے بتایا کہ تھر کول سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے کے بعد یہ بجلی 5روپے فی یونٹ ہوگی ،جبکہ ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی فی یونٹ 22روپے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.