تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 23:53

سندھ میں آٹے کی قیمت میں دو روپے فی کلو کمی

جیو نیوز - کراچی...... سندھ میں فلار ملرز کی جانب سے آٹے کی قیمت میں دو روپے فی کلو کی کمی کردی گئی،جس کے بعد کمشنر کراچی کی جانب سے آٹے کی سرکاری ریٹیل قیمت ڈیڑھ روپے گھٹا دی گئی۔ چیئرمین فلاور ملرز ایسوسی ایشن سندھ زون چودھری محمد یوسف کے مطابق ملرز کی جانب سے آٹے کی ایکس مل قیمت 2 روپے کمی کے بعد 37 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔کمی کے بعد 10 کلو آٹے کے بیگ کے نئے ایکس مل نرخ 375 روپے ہوگئے ہیں ۔ دوسری طرف کمشنر کراچی نے شہر میں آٹے کی سرکاری قیمت ڈیڑھ روپے گھٹانے کے بعد 38 روپے 50 پیسے فی کلو کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.