تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:15

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کےہزار افسروں نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے

جیو نیوز - اسلام آباد......فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایک ہزار افسروں نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ۔ ایف بی آر ترجمان کا کہناہے کہ 77 افسروں کے سوا سب نے جمع کرادیے ۔ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے اضافی الاؤنس روک دیے گئے ۔ دی نیوز کے صحافی عمر چیمہ کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ جہاں دوسروں پر ٹیکس نافذ کرنے والے ارکان پارلیمنٹ میں بہت سے لوگ خود ٹیکس ادا نہیں کرتے وہیں ،، عوام سے ٹیکس اکٹھا کرنے کے ذمہ دار ایف بی آر کے بہت سے ملازمین بھی ایسے ہیں جو خود ٹیکس نہیں دیتے ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو یا ایف بی آر کے تقریباً 23 ہزار ملازمین ہیں ۔ ان میں سے 13 ہزار کی آمدنی قابل ٹیکس ہے ، اس سال اپریل میں ان سب کا رکارڈ چیک کیا گیا، ایف بی آر کے افسر کے مطابق اس سے حکام کو پتا چلا کہ تقریباً ایک ہزار ٹیکس افسروں نے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ۔ملازمین کو ملنے والے اضافی الاؤنس روکے جانے پر غالب اکثریت نے قانونی ضرورت پوری کردی ہے مگر 77 ٹیکس افسر اب بھی نادہندہ ہیں ۔ جنہوں نے 2013 کے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے اور اب 2014 کی ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ بھی اس ماہ کے آخر تک ختم ہونے والی ہے ۔ مجموعی صورتحال یہ ہے کہ 2013 میں نیشنل ٹیکس نمبر کے حامل تقریباً 8 لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ، ان میں سے نصف نے اپنی آمدنی صفر ظاہر کی ۔ جو ٹیکس سے بچنے کےلیے معمول کا بہانہ ہے ۔ صفر آمدنی ظاہر کرنے والوں میں ارکان پارلیمنٹ ، وکلا اور دوسرے شعبوں کے بھاری آمد حاصل کرنے والے افراد شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.