26 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:5
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس آج ہوگا
جیو نیوز - اسلام آباد......اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس آج ہوگا، جس میں التوارقی اسٹیل کو ڈھرکی فیلڈ سے گیس دینے کی تجویز پیش ہوسکتی ہے۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کے دوران ملک بھر میں کھانے پینے کی اشیا اور دیگر روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوں اور اسٹاک کا جائزہ لیا جائے گا۔ رابطہ کمیٹی ملک بھر میں گندم، چینی اور ضروری اشیا کی قیمتوں اور اسٹاک کا جائزہ لے گی۔