29 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 19:46
پاک بھارت کشیدگی تجارت سے کم کی جا سکتی ہے،راگھوان
جیو نیوز - اسلام آباد.......بھارتی ہائی کمشنر ٹی۔سی۔اے راگھوان نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیاسی کشیدگی کو باہمی تجارت کو فروغ دیکر کم کیا جا سکتا ہے ،اسلام آباد میں ایوان صنعت وتجارت میں سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کوغربت اوربے روزگاری سمیت مشترکہ مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، دونوں ملکوں کے درمیان کئی مثبت اقدامات بھی کیےگئے ہیں،جن میں پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں دھوم ،پاکستانی اداکار کی بالی ووڈ فلم اور چمپئنز لیگ شامل ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت سیاحت کے متفقہ پروٹوکول پر جلد عمل درآمد شروع ہو جائے گا،اس موقع پرچیئرمین ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایس۔ایم منیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان فضائی رابطوں کو فروغ دیا جائے ۔