تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:38

عید الاضحی قریب آتے ہی سبزیاں، مسالے اور مرغی کے نرخ میں اضافہ

جیو نیوز - کراچی........عید الاضحی قریب آتے ہی سبزیاں، مسالے اور دیگراشیا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کالی مرچ کی قیمت 1100 روپے فی کلو،50 گرام الائچی40 روپے اضافےکے بعد 150 روپے،زیرے کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 300روپے کلو ہوگئی۔سبزیوں میں ہری مرچیں40 روپے اضافے کے بعد 120 روپے کلو ،پیاز10 روپے مہنگی ہونے کے بعد 45 روپے کلو ہوگئی،ٹماٹر20 روپے مہنگا ہونےکےبعد100 روپے فی کلو ہوگیا۔پولٹری ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 50روپے اضافے کے بعد 240فی کلو ہوگئی،جبکہ زندہ مرغی کی ریٹیل قیمت 15روپے اضافے کے ساتھ140 روپے فی کلوہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.