6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:39
عید الاضحی پر قصابوں نے بھی چھریاں تیز کر لیں
جیو نیوز - اسلام آباد......عید الاضحی کے موقع پر قصابوں نے بھی چھریاں تیز کر لیں ، وفاقی دارالحکومت میں قربانی کے جانوروں کو ذبح کرانے کے لیے قصابوں نے بکنگ کھول دی اور من مانے ریٹ بھی مقرر کر دیئے،جانور ذبح کرانے کے لیے کتنے پیسے بھرنے پڑیں گے۔ صرف چھری ہی تیز نہیں ، وفاقی دارالحکومت میں قربانی کے جانور ذبح کرنے کیلئے قصابوں کے ریٹس بھی بہت تیز ہیں ، اب تو جانور ذبح کرنے کیلئے قصائی سے بکنگ کراناپڑتی ہے ،قصائی شہریوں کو ٹوکن نمبر بھی جاری کر رہے ہیں۔قصائی خوش ہیں تو شہری پریشان ، کہتے ہیں کہ ایک طرف جانور مہنگے ہیں تو دوسرے طرف قصابوں کے ریٹس بھی کچھ کم نہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قصائیوں کے نکھرے تو اپنی جگہ اسلام آباد میں قصائیوں کے روپ میں کئی اناڑی بھی گھس آئے ہیں، وہ من مانے پیسے بھی لیتے ہیں اور گوشت کا ستیاناس بھی کرتے ہیں۔