تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:52

گزشتہ سال ٹیکس وصولی میں17فیصداضافہ ہوا، اسحاق ڈار

جیو نیوز - واشنگٹن...... وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ٹیکس وصولی میں17فیصداضافہ ہواہے، داسواوردیامربھاشاڈیم پاکستان کی ضرورت ہیں، دیامربھاشاڈیم ہماری سب سےبڑی قومی ترجیح ہے۔ واشنگٹن میں سرمایہ کاری کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی شرح نمو8فیصدتک پہنچنےکی توقع ہے، فی کس آمدنی1386ڈالرسالانہ تک پہنچ گئی ہے، اقتصادی اصلاحات کےنتیجےمیں روپےکی قدرمیں7فیصداضافہ ہواہے، اسٹاک ایکس چینج کےکاروبارمیں40فیصداضافہ ہواہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں سےمعیشت متاثرنہ ہوتی توزرمبادلہ میں مزیداضافہ ہوتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.